مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے ایران کے حوالے سے اس حکومت کی سکیورٹی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اطلاع دی ہے۔
غاصب اسرائیلی ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، یہ اجلاس آج رات مقبوضہ علاقوں کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان منعقد ہوگا۔
غاصب صیہونی حکومت کے چینل 12 نے باخبر صیہونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے دفاعی اداروں کا مجموعی جائزہ یہ ہے کہ ایران اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہا ہے، تاہم ابھی تک اسرائیل کی جانب سے متعین کردہ ’’سرخ لکیروں‘‘ کے قریب نہیں پہنچا۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ (امان) اس جائزے سے اختلاف کرتا ہے اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کر رہا ہے۔
اس چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ٹرمپ حکومت، اسرائیلی فریقوں کی جانب سے واشنگٹن کو ناقابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کرے گی۔
واضح رہے یہ رپورٹ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں موساد کے سربراہ رومن گوفمین کے دورۂ واشنگٹن کے ساتھ ہی سامنے آئی ہے۔
یاد رہے اس دورے کو غاصب صیہونی حکومت کے طفل کش وزیر اعظم کی جانب سے ٹرمپ کو مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی شروع کرنے پر قائل کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
گوفمین نے اس دورے کے دوران امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ جان ریٹکلف سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ مشرقِ وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے لیے میامی روانہ ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ